لبنان میں مالز کھول دیئے گئے

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)کئی ماہ کے لاک ڈاون کے بعد دنیا کے متعدد ممالک میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے،اسی حوالے سے دبئی اور لبنان میں شاپنگ مالز بتدریج کھولے جارہے ہیں۔دبئی میں مالز اور تجارتی مراکز مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔ملازمین اور خریداروں کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی حفاظتی انتظامات کے ساتھ مالزکو عوام کے لیے کھول دیاگیا ہے جہاں سماجی فاصلے اور ماسک سمیت اسکریننگ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔