بیروت: لبنان میں امریکہ کی نئی سفیر لیزا جانسن جب اگلی جمعرات کو بیروت پہنچیں گی تو ایک انوکھی صورتحال سے گذریں گی۔ ان کی لبنان میں ایسے وقت میں آمد آمد ہے جب لبنان میں صدارتی خلاء ہے۔ صدر میشل عون کی گذشتہ 30 اکتوبر کو مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی ہے۔اس لیے کہ ابھی تک کوئی جانشین منتخب نہیں ہوا ہے۔ امریکی سفیر لبنان میں صدر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک “چارج ڈی افیئرز” کے طور پر کام کریں گی۔ جب تک کہ ایک نیا صدر منتخب نہیں ہو جاتا۔ جب نیا صدر منتخب ہو گا تو وہ اس کے سامنے اپنی اسناد تقرر پیش کریں گی، مگر ایسے لگتا ہے کہ لبنان میں صدر کے چناؤ کا فی الحال کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔امریکی سینیٹ نے تین ہفتے قبل جانسن کو جو اس وقت پرتگالی اور فرانسیسی زبانوں کی ماہر کو سفیر ڈوروتھی شیا کا جانشین مقرر کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ شیا لبنان میں سفارتی خدمات کی تکمیل کے بعد امریکہ روانہ ہو گئی تھیں۔