لبنان میں پولیس اور مظاہرین کی جھڑپ میں 50افراد زخمی

   

بیروت، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نئی حکومت کی مخالفت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 50 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں ۔ لبنان کے ریڈ کراس نے یہ معلومات دی۔لبنان کے ریڈ کراس نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا‘‘ 12 زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ، 40 لوگوں کو جائے وقوعہ پر طبی امداد مہیا کرائی گئی ۔ زخمیوں کی میں مظاہرین اور سیکورٹی افسران بھی ہیں’’ ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران پر پتھرؤ اور پٹرول بم پھینک رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک سڑک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔ لیکن شہید ایکویئر کے گر د دوبارہ جھڑپ ہوئی۔ صدر مائکل عون نے منگل کو وزیر اعظم حسان دیاب کی نئی کابینہ کی تشکیل کے دستاویزات پر دستخط کئے ۔ لبنان کی نئی حکومت میں پانچ خواتین سمیت 20 وزیر بنائے گئے ہیں ۔ ملک میں پہلی بار کسی خاتون کو وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 17 اکتوبر سے ہو رہے مظاہرے کے بعد سعد حریری کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے باوجود لوگ اقتصادی اور مالی بحران میں اصلاحات کے مطالبے کے سلسلے میں سڑکوں پر اترے ہیں ۔ دیاب حکومت کی کابینہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا خیال ہے کہ وہ بحران دور کرنے کے قابل نہیں ہے ۔