بیروت 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کرتے ہوئے اور گلیوں میں جمع ہوتے ہوئے بھی آج مسلسل دسویں دن احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے ان کی تحریک کو ختم کرنے حزب اللہ کی کوششوں کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ مظاہرین کئی شہروں اور ٹاونس میں سارے لبنان میں 17 اکٹوبر سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ملک کے سارے سیاستدانوں کو تبدیل کیا جائے ۔ ان کا الزام ہے کہ سیاسی جماعتیں منظم کرپشن میں ملوث ہیں۔ حالانکہ احتجاجیوں کی تعداد میں کمی ضرور آئی ہے جبکہ 20 اکٹوبر کو سینکڑوں افراد بیروت میں جمع ہوگئے تھے اور یہ لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج تھا ۔