لبنان میں 15 مئی کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان

   

بیروت : لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے 15 مئی کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تارکین وطن 8مئی کو ووٹ ڈالیں گے۔ یاد رہے کہ لبنان کی پارلیمان نے اکتوبر میں 27 مارچ کو قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے ووٹ دیا تھا ، لیکن صدر میشال عون نے کہا تھا کہ وہ ابتدائی تاریخ کو قبول نہیں کریں گے۔ اقتصادی تباہی کے شکار لبنان میں انتخابات میں مقابلہ سخت ہونے کی توقع ہے۔ اقتصادی بحران کی وجہ سے کرنسی 2019 ء سے اپنی قدر کا 90 فیصد سے زیادہ کھو چکی ہے۔