ٹیٹانک کے ڈوبنے کے مماثل : وزیرخارجہ فرانس
پیرس : فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ لبنان کا سیاسی اور معاشی طور پر بحران اور اس کا ڈوب جانا اسی طرح ہے جس طرح ٹیٹانک ڈوب گئی تھی لیکن یہ بغیر میوزک کے ہے۔ بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے کے بعد فرانس کے صدر ایمانول میکرون کے لبنان کے مجوزہ تیسرے دورہ سے قبل انہوں نے یہ ریمارک کیا۔ اگست میں بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکہ میں تقریباً 200 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فرانس نے لبنان پر زور دیا ہیکہ وہ سیاسی اصلاحات پر عمل کرے۔