لبنان کے ساتھ جنگی تیاریاں تیز کر دی گئیں: اسرائیل

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف شمالی محاذ پر جنگی تیاریاں بڑھا دی ہیں۔ شمالی محاذ کی کمان کا کہنا ہیکہ ہماری فوج اس محاذ پر سخت تربیتی مراحل سے گزر رہی ہے۔ نیتن یاہو اور وزیر دفاع یاوو گالانٹ نے متعدد بار کہا ہے کہ شمالی محاذ پر لبنان میں سر گرم عمل حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کی جائے گی۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے اب تک جاری جھڑپوں میں 30 لبنانی شہریوں ،171 حزب اللہ کے عسکریت پسندوں اور 6 اسرائیلی شہریوں سمیت 10 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔