سڈنی ۔ 7فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کھلاڑی سچن تنڈولکر نے آسٹریلیائی نوجوان کھلاڑی مارنس لبوشین کو خاص صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں جنہیں دیکھ کر مجھے اپنے ابتدائی دن یاد آتے ہیں۔ سچن تنڈولکر کے بموجب لبوشین کے فٹ ورک کافی بہترین ہیں جس سے انہیں باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اتوار کو یہاں آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے کھیلے جانے والے چیریٹی مقابلہ کی ایک ٹیم کے سچن تنڈولکر کوچ ہیں اور انہوں نے اسی خصوص میں کھلاڑیوں کے ساتھ ہوئی ملاقات میں لبوشین کو ایک بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ سچن کے بموجب لارڈس ٹسٹ میں جب اسٹیو اسمتھ زخمی ہونے کے بعد لبوشین کو سیکنڈ اننگز میں کھیلنے کا موقع ملا تھا میں تب سے ہی ان کی بیٹنگ کو دیکھتا ہوں ۔ سچن کے بموجب وہ اس وقت اپنے سسر کے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ دیکھ رہے تھے جب انہوں نے آرچر کی گیند کو کھیلا تب ہی میں نے کہا یہ کھلاڑی خاص صلاحیتوں کا حامل ہے۔