لبیک حج سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد

   

کریم نگر۔6؍اپریل ۔(سیاسست ڈسٹرکٹ نیوز)اپریل بروز اتوار بمقام ایس بی ایس فنگشن ہال گودام گڈہ میں لبیک حج سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے عازمین حج کا تربیتی پروگرام مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی مولانا آصف الدین ندوی صاحب نے شرکت کی اور مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پروجکٹر کے ذریعہ ارکان حج بتایا ۔مدینہ منورہ کی زیارت اور فضائل پر مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی صاحب نے تفصیلی روشنی ڈالی لبیک حج سوسائٹی کے صدر سید عرفان الحق اور مدثر الرحمن تبریز نائب صدر لبیک حج سوسائٹی حافظ سید رضوان سکریٹری نے تمام انتظامات کئے۔ اور 19 اپریل بروز ہفتہ بوقت 10بجے تا 2 بجے دن صرف خواتین کے لیے حج تربیتی کیمپ محترمہ عالمہ تفصیل سے بیان کریں گے اس موقع پر حافظ محمد وسیم الدین۔حافظ صادق علی احمد حافظ وسیم صادق۔حافظ لقمان حافظ رافع مولانا عابد خلیل مولانا خواجہ فرقان وغیرہ موجود تھے۔