لبیک حج سوسائٹی کی جانب سے جناب عامرعلی خان کو تہنیت

   

محبوب نگر : لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ حیدرآباد سے ملاقات کرتے ہوئے اردو صحافت میں سیاست کے گراں قدر خدمات کے 74سال کی تکمیل ، نیز ان کی دینی ، ملی ، تعلیمی ، سماجی خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گل پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر مولوی محمد عبدالغفار قادری نقشبندی کی مرتبہ تلگو کتاب ’’ مارگا درشکا سوترالو‘‘ شائع ہوئی ہے کے ساتھ و دیگر موصوف کی تصانیف رہنمائے عازمین حج و معتمرین معہ زیارت النبیؐ / رہنمائے معتمرین ، تصوف و تعلیمات وغیرہ پیش کی گئی ۔ نیوز ایڈیٹر صاحب نے اس کاوش کوبیحد سراہا اور آئندہ اس کام کو جاری رکھنے کی خواہش کی ۔ وفد میں محمد عبدالغفار قادری ، نائب صدر محمد اسمعیل ، جنرل سکریٹری سمیع اللہ شریف ، محمد عبدالقادر دیکھے جاسکتے ہیں ۔