لتامنگیشکر اور دیگر فلم اسٹارس کا کورونا کے خلاف فنڈ میں عطیہ

   

ممبئی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی نامور گلوکارہ لتامنگیشکر اور دیگر فلم اسٹارس پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ، وکی کوشل وغیرہ نے کوروناوائرس کی وبا کے خلاف جدوجہد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ رقم یا دیگر طریقہ سے فلم انڈسٹری کی کئی شخصیتیں کوروناوائرس کے خلاف حکومت کی کوششوں میں تعاون کیلئے آگے آرہی ہیں۔ لتامنگیشکر نے 25 لاکھ چیف منسٹر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ بعض نے رقم کا اعلان نہیں کیا۔