لتامنگیشکر کی صحت بہتر

   

٭ بالی ووڈ کی افسانوی گلوکارہ لتامنگیشکر روبہ صحت ہورہی ہے۔ 90 سالہ گلوکارہ کے خاندان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ ان کی صحت مستحکم ہے اور پہلے سے بہتر ہے۔ بیان میں ان کے چاہنے والوں سے اظہارتشکر کیا گیا جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کی ۔ گھروالوں نے کہا کہ وہ لتا جی کے گھر واپسی کے منتظر ہیں۔