ممبئی۔ 12 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اب آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 سالہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو انفیکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں ابتداء میں ان کی حالت قدرے نازک تھی تاہم اب اس میں بہتری پیدا ہورہی ہے ۔