ممبئی،15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پھیپھڑوں میں انفیکشن اور نمونیا کی وجہ سے پانچ دن سے اسپتال میں داخل معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت اب مستحکم ہے اوروہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔جمعہ کے روز لتا منگیشکر کے اہل خانہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وہ پیر سے ہی بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں ۔جمعرات کی شب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ اطلاع دی گئی ،لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ آپ کی فکر، دیکھ بھال اور دعاؤں کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ،درخواست ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور رد عمل ظاہر نہ کریں۔