ممبئی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت میں بہتری آ رہی ہے ۔ وہ ایک خانگی ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت والے شعبہ میں شریک ہیں۔ لتا منگیشکر کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ 90 سالہ لتا منگیشکر کو بریچ کینڈی ہاسپٹل میں پیر کو شریک کیا گیا تھا جب انہوں نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ آج ان کے ترجمان نے کہا کہ لتا دیدی کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ لتا منگیشکر کا گلوکاری کا کیرئیر 70 سال پر محیط ہے اور انہوں نے 30 ہزار سے زائد گیت مختلف زبانوں میں گائے ہیں۔