حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر کی ان کی یوم پیدائش کے موقع پر مودی حکومت کی جانب سے انہیں ”قوم کی بیٹی“ کا خطاب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لتامنگیشکر کی یوم پیدائش 28ستمبر ہے۔
لتا پچھلے 70سالوں اپنی جادوئی آواز سے سامعین کو محظوظ و مسحور کررہی ہیں۔ مودی حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ مودی جی لتا جی کی آواز کے بہت بڑے فین ہیں، انہیں ہندوستانی آواز سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں قوم کی بیٹی کا خطاب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“