لداخ اعلیٰ تعلیم کے مرکز کے طور پر ترقی پذیر: مودی

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ لداخ جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے مرکز کے طور پر بھی ترقی پا رہا ہے ۔ مسٹر مودی نے لال قلعہ سے ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لداخ بھی ترقی کے لامحدود امکانات کی جانب آگے بڑھ چلا ہے ۔ ایک طرف لداخ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب سندھو سینٹرل یونیورسٹی لداخ کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز بنانے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا،‘آج میں ایک خوشی ملک کے باشندوں سے بانٹ رہا ہوں۔ مجھے لاکھوں بیٹیوں کے پیغام ملتے تھے کہ وہ بھی آرمی اسکول میں پڑھنا چاہتی ہیں، ان کے لیے بھی فوجی اسکولوں کے دروازے کھولے جا ئیں۔ آج ہندوستان کی بیٹیاں، اپنا اسپیس لینے کو بے چین ہیں۔ دو-ڈھائی سال پہلے میزورم کے آرمی اسکول میں پہلی بار بیٹیوں کو داخلہ دینے کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اب حکومت نے طے کیا ہے کہ ملک کے تمام آرمی اسکول کو ملک کی بیٹیوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا’۔ وزیراعظم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کو نئی بلندی پر پہنچانے کے لیے ہندوستان کی صلاحیت کا درست اور پورا استعمال؛ وقت کی مانگ ہے ۔ اس کے لیے جو طبقے اور علاقے پسماندہ ہیں، ان کا ہاتھ پکڑکر آگے لانا ہوگا۔

ملک میں کوآپریٹیو کو مستحکم کریں: مودی
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں تیزی سے ترقی کے لیے ملک میں کوآپریٹیو کو مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ یہ ہماری تہذیب و روایات میں ہے ۔ مسٹر مودی نے لال قلعہ سے ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹیو ہماری تہذیب و روایت کے مناسب ہے ۔ یہ عوام کی مجموعی قوت ہے ۔ انہوں نے ریاستوں سے کوآپریٹیو کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا خیال کرتے ہوئے علاحدہ وزارت بنائی گئی ہے ۔ گاؤں میں نئی معیشت کے لیے نئی طاقت لگانی ہوگی۔ گاؤں میں سڑک اور بجلی پہنچ گئی ہے اور آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ پہنچ رہا ہے ۔ گاؤں میں آٹھ کروڑ سیلف کوآپریٹیو گروپس کی تشکیل کی گئی ہے ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جس سے وہ آسانی سے بیرون ملک سے جُڑ سکیں گے اور اپنے پروڈکٹ فروخت کر سکیں گے ۔
مودی کا نیشنل ہائیڈروجن مشن کا اعلان
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو اگلے 25 برسوں میں انرجی کے حوالے سے خود کفیل بنانے کے مقصد سے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے لال قلعہ سے آٹھویں بار ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘ہندوستان آج جو بھی کام کر رہا ہے ، اس میں سب سے بڑا ہدف ہے ، جو ہندوستان کو کوانٹم جمپ دینے والا ہے ’ وہ گرین ہائیڈروجن کا میدان’۔ انہوں نے کہا،‘میں آج ترنگے کو گواہ مانتے ہوئے نیشنل ہائیڈروجن مشن کا اعلان کر رہا ہوں‘ ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ‘آتم نربھر بھارت’ بنانے کے لیے ہندوستان کو انرجی کے معاملے میں خود کفیل ہونا ضروری ہے ۔ اس لیے آج ہندوستان کو عزم کرنا ہوگا کہ ہمیں آزادی کے 100 سال ہونے سے قبل ملک کو انرجی کے معاملے میں خود کفیل بنانا ہے ۔

مودی کا نہرو، پٹیل ، امبیڈکر کو
خراج عقیدت
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتوار کو عظیم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو،سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سمیت ایسی تمام شخصیتوں کا مرہون منت ہے ۔ مسٹر مودی نے لال قلعہ سے ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا،‘ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم نہرو جی ہوں، ملک کو متحدہ ہندوستان میں بدلنے والے سردار پٹیل ہوں یا ہندوستان کو مستقبل کا راستہ دکھانے والے بابا صاحب امبیڈکر، ملک، ایسی تمام شخصیتوں کو یاد کر رہا ہے ۔