لداخ میں اسرائیلی شہری کو بچایاگیا

   

سری نگر : فوج نے آج کے روز لداخ کی مرکھاہ وادی میں ایک اسرائیلی شہری کو نکال کر بچا لیا۔سری نگر میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی 114 ہیلی کاپٹر یونٹ کو ایک کال موصول ہوئی کہ جس میں بتایا کہ مرکھاہ وادی میں نیمالنگ کیمپ کے نزدیک عطر کہانہ نامی ایک اسرائیلی شہری بیمار ہوا ہے اور اس کو قے آتی ہے اور آکسیجن کی کمی بھی محسوس ہو رہی ہے ۔