نئی دہلی: لداخ میں جمعہ کو 5.4 اور 3.6 کی اوسط شدت کے دو زلزلے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی نے کہا کہ پہلا جھٹکا سہ پہر محسوس کیا گیا اور دوسرا جھٹکا اسی خطہ میں تقریباً 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں پیش آیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ ہمالیائی خطہ زیرزمین شدت کی سرگرمی کیلئے معروف ہے۔