نئی دہلی :۔ ہندوستانی فوج کو مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کا سامنا ہے ۔ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہندوستانی فوج عنقریب لیز پر اسرائیل سے 6 ہیرون ڈرونس حاصل کرے گی ۔ یہ بغیر پائیلٹ کا ایرئیل سسٹم ہے ۔ اس کے ذریعہ زائد از ہزار کیلو کا احاطہ کیا جاسکتا ہے اور تقریبا 30 گھنٹوں تک یہ مشن پر رہ سکتے ہیں ۔ ان ڈرونس کو حقیقی خطہ قبضہ پر تعینات کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ سرحد پر چینی افواج کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ۔