(Galwan Valley)
میں پچھلے دنوں ہندوستان کے 20 جوان شہید ہو گئے۔ ایسے میں ہندوستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول
(LAC)
پر ماحول گرم ہے۔ پورے معاملہ کو فی الحال بات چیت کے ذریعہ سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ ہماری فوج کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس بیچ امریکہ نے کہا ہے کہ گلوان وادی میں جو کچھ بھی ہوا اس کے لئے پوری طرح سے چین ذمہ دار ہے۔ امریکہ نے ساتھ ہی کہا ہے کہ ایسی حرکت کرکے چین کے کورونا وائرس سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کر رہا ہے۔