لداخ میں داخل ہونے کیلئے کووڈ منفی سرٹیفکیٹ کالزوم

   

Ferty9 Clinic

لیہہ۔ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں داخل ہونے والے ہر بیرونی مزدور کے پاس کورونا منفی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ باہر سے آنے والے مزدور کیلئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایاہم نے یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کے مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگوں کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ لداخ میں 29 جولائی سے جو بھی بیرونی مزدور آئے گا اس کے پاس کووڈ 19 کا منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ، اس پر جو بھی خرچہ آئے گا اس کی بھر پائی یونین ٹریٹری انتظامیہ کرے گی۔ یہ مزدور صرف اور صرف ٹھیکیداروں کے ذریعے ہی آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی ایک وجہ بیرونی مزدور ہیں، یہی وجہ ہے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ لداخ میں فی الوقت کورونا وائرس کے زائد از 12 سو مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے قریب 83 فیصد روبہ صحت ہوئے ہیں جبکہ صرف دو سو سے زیادہ ہنوز ایکٹو ہیں اور دو کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے ۔