لداخ : لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔ سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں منگل کی صبح 10.47پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔