لیہہ،9ستمبر(یو این آئی) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے لداخ کے حسین مناظر میں اپنی نئی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے ۔ فلم کے سیٹ سے اداکار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ یہ فلم، جس کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں، 15 جون 2020 کو گلوان وادی میں ہندستانی اور چینی افواج کے درمیان ہوئی جھڑپ کے پس منظر پر مبنی ہے جہاں بہادر ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا کی15ستمبر کو ممبئ پولیس کے روبرو پیشی
ممبئی، 9 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے ممبئ پو لیس کی اقتصادی جرائم شاخ (ای اوڈبلیو) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 15 ستمبر کو تفتیش کاروں کے روبرو حاضر ہو کر 60.48 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کریں گے ۔ اس سے قبل انہیں 10 ستمبر کو سمن جاری کرکے طلب کیا گیا تھا مگر انہوں نے تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی، جو قبول کر لی گئی۔
کرے گی جنہوں نے ملک کے وقار اور تحفظ کیلئے اپنی جانیں نثار کیں۔