مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں لوک سبھا نے جمعہ کو ’سینٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل 2021 کی منظوری دی ۔ اس ادارے کا نام ’سندھو سنٹرل یونیورسٹی‘ ہوگا۔مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ’سینٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل 2021 کو بحث اور پاس کرنے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ لداخ میں ایک مرکزی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی بھی خوش آئند علامت ہے۔ پہلے لداخ کو ایک مرکزی علاقہ بنایا گیا تھا اور اب وہاں ایک مرکزی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔پردھان نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں 2500 طلبہ کے لیے تعلیم کا نظام ہوگا۔ یونیورسٹی کے قیام کے بعد یہ وہاں کے طلبہ کے ملک کے ساتھ جذباتی انضمام میں مددگار ثابت ہوگا۔