لداخ میں چین کے دوسرے پُل کی تعمیر پر ہندوستان کا اعتراض

   

نئی دہلی۔ ہندوستان نے مشرقی لداخ کی پیانگ گانگ جھیل کے قریب دوسرا پُل تعمیر کرنے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں گزشتہ 60 سال سے چین کا ناجائز قبضہ ہے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم یاگچی نے کہا کہ ہندوستان نے اس نوعیت کے غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور چین کو انتباہ بھی دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ چین کی جانب سے اس نوعیت کی تعمیرات سے متعلق وضاحت سے بھی کبھی اتفاق نہیں کیا اور اسے کبھی بھی منصفانہ قرار نہیں دیا۔ جہاں تک سٹیلائٹ تصاویر کا سوال ہے تو اس سے یہ صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ چین لداخ کے ایک اہم علاقہ میں دوسرا پُل تعمیر کررہا ہے جو پہلے پل سے متصل ہے۔ مسٹر باگچی نے کہا کہ دونوں بھی پُل ایک ایسے علاقہ ہیں ہے جہاں 1960 کی دہائی سے چین کا غیر قانونی قبضہ ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔