لداخ کا ماحول خراب کرنے والوںکوانتباہ

   

سرینگر : 3 اکٹوبر ( یو این آئی ) جموں و کشمیر کے نائب ایل جی کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان اور چین سے گھرا ہوا لداخ کسی بھی طرح کے تشدد کو برداشت نہیں کر سکتا، لیکن کچھ عناصر مرکز کے زیر انتظام خطے میں حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ گپتا نے بتایا کہ 24 ستمبر کو لیہہ میں پیش آئے پرتشدد واقعے کی مجسٹریٹ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے شہر میں تیزی سے بہتر ہوتے حالات پر اطمینان کا اظہار کیا، جہاں حکام نے کئی دن کی محدود ڈھیل کے بعد جمعرات کو پورے دن کے لیے کرفیو میں نرمی دی۔