لداخ کو ریاست بنانا ہندوستان کا داخلی معاملہ : وکرم سنگھے

   

Ferty9 Clinic

کولمبو ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرم سنگھے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ لداخ کو اگر ہندوستان نے مرکزی حکومت کے زیرانتظام علاقہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ ہندوستان کا دخلی معاملہ ہے ۔ ہندوستان کے فیصلہ سے بدھسٹوں کی اکثریت والے علاقہ لیہہ میں جشن کا ماحول تھا کیونکہ اس فیصلہ نے بدھسٹوں کے بھی عرصہ دراز سے جاری مطالبہ کی تکمیل کی راہ بھی ہموار کردی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح لداخ بھی ایک ہندوستانی ریاست بن جائے گا جہاں بدھسٹوں کی آبادی کا تناسب 70%ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب بدھسٹوں کی اکثریت والی کوئی ریاست ہندوستان کا حصہ ہوگی ۔ سری لنکا میں بھی بدھسٹوں کی آبادی کا تناسب 74%ہے ۔