سری نگر: بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگ کا کہنا ہے کہ لداخ کو آنے والے پانچ برسوں کے دوران خطے کا سب سے بڑا ٹورزم مرکز بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی سرکار میں یہاں ہر شعبے نے ترقی کی۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز کرگل میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں سے میٹنگ ہوئی ہمارے کارکن یہاں گھر گھر جا کر پارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مودی جی کی سرکار میں کرگل میں ہسپتال بن گیا، سڑکیں تعمیر ہوئیں اور سب سے بڑی ٹنل زوجیلا ٹنل بن گئی۔انہوں نے کہاکہ یہاں آج جو ووٹ مانگنے آتے ہیں ان کو 70 برسوں کے دوران یہ خیال نہیں آیا کہ کرگل سال میں چھ ماہ ملک سے منقطع رہتا ہے ۔