لدھیانہ ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے لدھیانہ جیل میں ایک زیرتفتیش خاتون قیدی بھی جمعہ کو کوروناوائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔48 سالہ خاتون انسداد منشیات قانون کے تحت گرفتار کی گئی تھی اور 28 اپریل کو سنگرور پولیس اسٹیشن سے جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے نمونے 29 اپریل کو کورونا علامات ظاہر کئے جانے پر حاصل کئے گئے تھے اور اس کے معائنے مثبت پائے گئے۔ بعدازاں مقامی دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔
