لدھیانہ میں کورونا وائرس کے 167 مشتبہ افراد کی تلاش

,

   

٭ پنجاب کے لدھیانہ میں کم از کم 167 ایسے افراد کی تلاش کی جارہی ہے جو مشتبہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ شہر کے سیول سرجن ڈاکٹر راجیش بگا نے یہ بات بتائی۔پنجاب کے صحت سے متعلق عہدیداروں کو ایسے افراد کی ایک فہرست وصول ہوئی ہے جو بیرونی ممالک سے ہندوستان واپس ہوئے ہیں ۔ محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کی دو ٹیمیں ان افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔