واشنگٹن ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سیکوریٹی مسائل پر نظر رکھنے والے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی نامزد دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ پاکستان کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے اچھی طرح کام کرر ہی ہے۔ پاکستان آرمی عملاً لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کو تربیت دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ پوری اہلیت کے ساتھ تخریبی کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ گاس طرح پاکستان لشکر طیبہ کی آڑ میں ہندوستان کے خلاف بالواسطہ جنگ کر رہا ہے۔امریکی ماہر کرسٹین فیئر نے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کی حامی ہیں۔ کیونکہ وہ دستور کے نفاذ کو پسند کرتی ہے ۔ چونکہ یہ آرٹیکل امتیازی برتاؤ کی گنجائش رکھتا تھا ، اسلئے اسے ختم کردیا گیا۔