نئی دہلی۔21 مئی ۔ (یواین آئی) لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے شریک بانی امیر حمزہ پراسرار حالات میں شدید زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں آئی ایس آئی کی سخت سکیورٹی میں لاہور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق لشکر کے میگزین کے 66 سالہ ایڈیٹر اپنے گھر پر شدید زخمی ہوگئے اور اس وقت وہ آئی ایس آئی کی حفاظت میں لاہور کے ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ لشکر کے ایک سینئر رکن اور کلیدی بھرتی کرنے والے ابو سیف اللہ کو پاکستان میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک کرنے کے صرف تین دن بعد پیش آیا ہے ۔