لفتھانزا ایئر مزید بچت کرنے پر مجبور

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کو کورونا وائرس کی وبا، مسافروں کی تعداد میں کمی اور فضائی سفر کی پابندیوں کی وجہ سے اب اور بھی زیادہ بچت کرنا ہو گی۔ اس کمپنی نے منگل کے روز بتایا کہ اب اسے اپنے اور زیادہ کارکنوں کو ملازمتوں سے نکالنا پڑے گا۔ اب تک کہا جا رہا تھا کہ اس ایئر لائن کے 22,000 مستقل ملازمین اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ ایئر لائن اپنی ایئر فلیٹ میں سو ہوائی جہازوں کی کمی کر دے گی۔ اب کہا گیا ہے کہ بہت بُرے کاروباری حالات کے باعث لفتھانزا اپنے 150 مسافر طیارے مستقل طور پر گراؤنڈ کر دے گی۔