لفتھانزا کی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

   

برلن: جرمن ایئرلائن لفتھانزا کے جرمنی میں موجود ملازمین کی طرف سے ایک روزہ ہڑتال کے سبب اس ایئرلائن کی آج ایک ہزار سے زائد پرواز منسوخ ہو گئیں۔ یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافہ کیلئے کی جا رہی ہے۔یورپ میں فضائی سفر کے مسائل میں آج اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب لفتھانزا ایئرلائن کے جرمنی میں موجود زمینی اسٹاف نے ایک روزہ ہڑتال کے تحت کام روک دیا۔ اس وجہ سے نہ صرف ہزارہا مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس ایئرلائن کی ایک ہزار سے زائد پراوزیں منسوخ ہو گئیں۔اس ہڑتال کے سبب 134,000 کے قریب مسافروں کو یا تو اپنا سفری پروگرام تبدیل کرنا پڑا یا پھر بالکل ہی منسوخ۔