برلن: جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کو آپریشن روک دیا ہے۔جمعرات کو لفتھانسا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پابندی فوری طور پر لاگو ہو گی اور 8 اگست تک برقرار رہے گی۔ترجمان کے مطابق ’اس اقدام کی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال ہے۔لفتھانسا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کی فضائی کمپنی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی 12 اگست تک روک دیا ہے۔ ہفتہ کو اسرائیلی مقبوضہ گولان ہایٹس پر حملے کے نتیجے میں 12 بچوں کی ہلاکت بعد اسرائیلی ردعمل کے پیش نظر کئی پروازیں معطل یا منسوخ ہو گئی تھیں۔لبنان نے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اس حملے سے متعلق الزام کو مسترد کیا تھا۔