لفظ’انشاء اللہ‘ جرمنی کی معروف لغت میں شامل

   

برلن۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی معروف ترین لغت
Duden
میں عربی لفظ ‘انشاء اللہ’ کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔اس لغت میں انشاء اللہ کے معنی ‘اگر اللہ نے چاہا’ کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس ‘انشاء اللہ’ کے ہجے
INSCHALLAH
کے طور پر لکھے گئے۔ فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے تاہم پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔لفظ ‘انشاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت سے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جو کسی کام کے خیریت سے ہوجانے کی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔واضح رہے کہ
duden
جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سال 1880ء سے شائع ہورہی ہے اور اب اس کا 27واں ورژن آرہا ہے۔