٭ نیکی کی طرف بلانے والے ، نیکی کرنے والے کے برابر ہیں ۔
٭تنگ ذہن لوگ ، ہمیشہ تنگ راستوں پر چلتے ہیں ۔
٭ صبرو شکر سے بڑھ کر کوئی چیز میٹھی نہیں ہوتی ۔
٭ کسی کو اتنا دکھ مت دو کہ اسے جینے سے نفرت ہوجائے ۔
٭ اگر آپ کا دل برا ہے تو آپ کو سب بُرے نظر آئیں گے ۔
٭ کسی کو خوش دیکھ کر مسکرانا بھی صدقہ ہے ۔
٭ دوست کی تلاش چاہتے ہو تو اپنے اندر کاد وست باہر لاو۔
٭ کبھی کسی ایسی چیز کی خواہش نہ کرو ، جو پوری نہ ہو ۔
٭ آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے ۔
٭ اس شئے کے حصول کی کوشش کرنا ایک المیہ ہے جو مقدر میں نہیں ۔
٭ مستقل مزاج ہونا محنتی ہونے سے بھی زیادہ مشکل ہے ۔
٭ بُرے دوستوں سے بچو ، کیونکہ وہ تمہارا تعارف بن جاتے ہیں۔