لفٹیننٹ جنرل کرشنن نائر نے سنٹرل کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا

   

لکھنؤ: یکم جولائی(سیاست ڈاٹ کام) لفٹیننٹ جنرل ایم انّی کرشنا نائر نے پیر کو سنٹرل کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کو جاری ایک سرکاری لیٹر کے مطابق لفٹیننٹ جنرل ایم انّی کرشنن نائر کو مختلف آپریشنوں میں کافی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے شمال مشرقی ہندوستان اور جموں و کشمیر میں متعدد ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔اپنے اس نئے عہدہ کو سنبھالنے سے قبل وہ شمال مشرق میں کارپس کے چیف آف اسٹاف تھے ۔ نمایاں خدمات کو انجام دینے کے لئے انہیں 2019 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدارتی ایوارڈ ‘سینا میڈل’ سے نوازہ گیا تھا۔ لفٹیننٹ جنرل تروندرم اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سینک اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے ۔انہوں نے الکٹرانک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں بی ٹیک اور ڈیفنس اور اسٹریٹجک اسٹیڈیز میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے جبکہ ان کے پاس ایم فل کی دو ڈگریا ں ہیں۔