حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ گچی باؤلی میں ایک شخص لفٹ سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس گچی باؤلی کے مطابق 20 سالہ صدام انصاری جو گچی باولی میں رہتاتھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ انصاری ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ یہ شخص کل عارضی لفٹ کے ذریعہ بلندی سے نیچے آرہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر لفٹ ٹوٹ کر نیچے گر پڑی اور شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔