لفٹ میں پیر پھنسنے کے سبب 9 سالہ لڑکی فوت

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافات کی ایک عمارت میں 9 سالہ لڑکی اس وقت حادثاتی طور پر لفٹ میں پھنس جانے کے سبب فوت ہوگئی، جب اس کا پیر لفٹ کے دروازہ اور ڈکٹ کے درمیان پھنس گیا اور کسی نے لفٹ چلنے کا بٹن دبا دیا جس کے ساتھ ہی لفٹ آگے بڑھنے لگی اور لڑکی کے جسم کا حصہ دیوار اور لفٹ کے درمیان کچلا گیا اور وہ اس حالت میں فوت ہوگئی۔