حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا لفٹ کے شافٹ سے گر کر فوت ہوگیا۔ 5 سالہ شوشانت جو تیسری منزل پر کھیل رہا تھا حادثاتی طور پر لفٹ کے شافٹ سے نیچے گر کر فوت ہوگیا۔ شوشانت گولڈن ہائیٹس ڈیری فارم علاقہ کے ساکن رماوت کشن کا بیٹا تھا جو کل عمارت کی نیچے گراؤنڈ فلور پر کھیل رہا تھا اور اچانک عمارت کی تیسری منزل پر پہنچ گیا اس نے لفٹ کی جالی کھولی اور نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع