حیدرآباد۔ اپارٹمنٹ میں لفٹ کی مرمت کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں 42 سالہ وینکٹ رمنا ہلاک ہوگیا۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ میں وینکٹ رمنا کام کرتا تھا جو لفٹ کی مرمت میں مصروف تھا کہ اسی دوران برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔