پوری ( اڈیشہ ) :‘ ایک خاتون نے ایک ملازم پولیس اور دیگر تین پر پولیس کوارٹرس میں اجتماعی عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ ملازم پولیس کو اب برطرف کردیا گیا ہے ۔ وہ بس کا انتظار کررہی تھی جبکہ ان مردوں نے اسے کار میں اس کے گھر پر چھوڑ دینے کی پیشکش کی ۔ ملازمہ پولیس پرس پکڑے ہوئے تھا ، چنانچہ اس کی شناخت کرلی گئی ۔ حملہ کے دوران پرس میں اس کا شناختی کارڈ بھی تھا ۔تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس گھناؤنی کام میں خود پولیس عملہ ملوث تھا جس پر شہریوں بالخصوص خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔