نئی دہلی: حکومت نے آج اعتراف کیا کہ مفرور اقتصادی مجرم للت مودی نے پیسفک جزیرے کے ملک وانواتو کی شہریت لے لی ہے اور کہا کہ للت مودی کے خلاف اقتصادی جرائم کے معاملات میں کارروائی جاری رہے گی۔ للت مودی کی شہریت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ للت مودی نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں اپنا پاسپورٹ سرنڈر کرنے کیلئے درخواست دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ جمع کرانے کے موجودہ قواعد اور طریقہ کار کی روشنی میں اس کی جانچ کی جائے گی۔