دکن آرٹس اینڈ رائٹرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک رنگارنگ تفریح سے بھرپور فیملی انٹرٹیمنٹ کامیڈی و میوزیکل پروگرام ’’دی گریٹ تلنگانہ لافٹر شو‘‘ کے زیر عنوان 26 جنوری ہفتہ شام 6:30 بجے للت کلا تھورنم باغ عامہ نامپلی میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں جونیر امیتابھ بچن، جونیر جانی لیور اور جونیر شاہ رخ خان ممبئی سے اس شو میں حصہ لینے کے لئے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے لافٹر چیمپین منور علی مختصر، شبیر خاں، جمشید خاں، کے بی جانی، شبن خاں، سورج کرن، سید صمدانی اور مادھوری شبنم اپنے کامیڈی آئٹمس سنائیں گے جبکہ نامور گلوکار نئے پرانے ہٹ نغمے سنائیں گے۔ KMR اس میوزیکل اینڈ کامیڈی شو کو اسپانسر کررہا ہے۔ آرگنائزر شبیر خاں کے بموجب شو میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی جبکہ VIP پاس روز نامہ سیاست حیدرآباد اور KMR انڈیا آرام گڑھ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9030091213 پر ربط قائم کریں۔