للیتا باغ اور اپوگوڑہ میں چوڑی تیاری مراکز پر دھاوا

   

بہار کے 6 کمسن بندھوا مزدوربچالئے گئے
حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے چھتری ناکہ پولیس ، چائیلڈ ویلفیر عہدیداروں اور اسپیشل ریونیو انسپکٹر بنڈلہ گوڑہ کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے للیتا باغ اور اپو گوڑہ میں چوڑیوں کی تیاری کے مراکز پر دھاوا کرتے ہوئے 14 سال سے کم عمر 6 بندھوا مزدوروں کو بچالیا۔ ان بچوں کا تعلق بہار سے ہے۔ اس سلسلہ میں سلطان شاہی کے متوطن 59 سالہ چوڑیوں کے تاجر (بینگلس مرچنٹ) راجیش داس کو حراست میں لے لیا گیا جس نے بہار سے بچوں کو طلب کرتے ہوئے ان کا استحصال کر رہا تھا ۔ صحت کے لئے نقصان دہ اور مضرت رساں چوڑیوں کی تیاریوں کے کام میں ان کمسن بچوں کو غیر قانونی طور پر مشغول کرتے ہوئے چائیلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ۔ 6 بچوں کو چائیلڈ ویلفیر عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے اسٹیشن ہاؤز آفیسر چھتری ناکہ کے حوالے کیا گیا۔ ر