لمبی مدت تک اقتدار میں رہنے والوں نے ملک کو اعلی طبی خدمات سے محروم رکھا: وزیراعظم مودی نے لگایا الزام

,

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں آزادی کے بعد گزشتہ چھ دہائیوں میں بہتر طبی سہولیات فروغ نہ پانے کے لئے کانگریس کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ جو لوگ لمبے عرصے تک اقتدار پر قابض رہے انہوں نے ملک کو اعلی طبی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک میں طبی خدمت کو اعلی ترین بنانے کے لئے اب تک کی سب سے بڑی اور دیرینہ اسکیم’پی ایم آیوشمان بھارت سوستھ انفراسٹرکچر مشن‘ کا اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں کے لئے صحت اور میڈیکل اسکیمز بدعنوانی اور پیسہ کمانے کا ذریعہ تھیں۔ اس موقع پر وزراعظم مودی نے سڑک اور صفائی سے جڑی تقریبا 75ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات والی ترقیاتی پروجکٹز کا افتتاح کیا۔