لندن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقتتباہ ہوتے ہوتے بچ گیا

   

Ferty9 Clinic

لندن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس سے آنے والا ایک مساطر طیارہ چہارشنبہ کے روز لندن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ‘ہیتھرو‘ پر لینڈنگ سے قبل حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔طیارے کی خوفناک لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز رن وے پر اترنے سے قبل لڑ کھڑا گیا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ ایسے لگا کہ جہاز مخالف سمت سے آنے والی تیز ہوا کی وجہ سے ڈولنے لگا ہے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ رن وے سے چند میٹرکی دوری پر موجود طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی تباہ ہوجائے گا۔60 سیکنڈ کی ویڈیو میں امریکن ایئرلائنز کا طیارہ طوفان کے درمیان ہوائی اڈے کے قریب پہنچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔