لندن : تخریب کاروں سے روابط کے الزام میں 4 گرفتار

   

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی پولیس نے کہا کہ اس نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے چار شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے کیونکہ شبہ ہے کہ وہ ایک ممنوعہ تخریب کار تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے کل رات بتایا کہ چار افراد سے بیڈ فورڈ شائر کے ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ چاروں چہارشنبہ کی رات ایک بین الاقوامی پرواز کے ذریعہ لیوٹن ائرپورٹ پہونچے تھے ۔ پولیس کے بموجب ان چاروں کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ تاچھ کی تکمیل کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔